Urdu Tech Loop

Created By Muhammad Hammad

زمین پر موسم کیسے بدلتے ہیں: تفصیلی وضاحت How Seasons Change on Earth

 

زمین پر سیزن (موسم) کیسے بدلتے ہیں؟؟؟

آج کل یہ سوال بہت ذیادہ پوچھا جا رہا ہے کہ زمین چونکہ سیدھے مدار میں گھومتی ہے تو پھر بہار، گرمی، سردی اور خزاں کے موسم کیسے بنتے ہیں ؟ بارہا دفع اور کئی دوستوں کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تو سوچا تحریر لکھ کر بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش کروں۔
زمین سورج کے گرد تو سیدھے مدار میں ہی گھومتی ہے لیکن اپنے ہی ایکسز پر ،یعنی زمین کی وہ حرکت جس سے زمین پر دن اور رات ہوتی ہے وہ ایکسز 23.45 ڈگری جھکا ہوا ہے ۔ بالکل سیدھ کی بجائے 23 ڈگری ٹیڑھی گھومتی ہے جو کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
زمین کی اپنے ایکسز پر گھومنے سے دن اور رات کا عمل ہوتا ہے اور سورج کے گرد مدار مین گھومنے سے سیزن یا سال مکمل ہوتا ہے۔ زمین کے اپنے ایکسز پر ایک چکر تقریبا 24 گھنٹوں میں مکمل ہوتا جس سے ایک دن اور رات کہا جاتا ہے اور زمین کا سورج کے گرد مکمل چکر تقریبا 365 دنوں میں ہوتا ہے جسے ایک سال کہا جاتا ہے۔
ایک موسم سے دوسرے موسم میں جانے کے لئے زمین کو تقریبا 3 ماہ لگتے ہیں، جن علاقوں میں سورج کے روشنی 90 ڈگری کے زاویہ پر پڑتی ہے وہ علاقے گرم ہوتے ہیں اور جیسے جیسے زاویہ بڑھتا جاتا ہے ایریا ٹھنڈا ہوتا جاتا۔ چونکہ زمین 23 ڈگری جھکی ہوئی ہے اس وجہ سے جن علاقوں میں مئی جون میں روشنی 90 ڈگری کے زاویہ پر پڑتی ہے ، زمین کے آدھا مدار مکمل کرنے پر وہ علاقے اوپر ناتھ پول کی جانب چلے جاتے ہیں جس سے ان علاقوں میں سورج کی روشنی کا زاویہ تبدیل ہو جاتا ہے اور ان علاقوں میں دسمبر جنوری میں ٹھنڈ ہو جاتی ہے
اس طرح زمین کے ہر 3 ماہ بعد کی 4 پوزیشن بنتی ہیں اور ہر پوزیشن پر موسم بدل جاتا ہے۔ زمین کے 23.45 ڈگری جھکے ہونے کی وجہ سے جو نارتھ پول اور ساوتھ پول ہیں وہاں کے دن اور رات بھی ڈسٹرب ہوتے ہیں جب ساوتھ پول پر اندھیرا ہوتا ہے تو نارتھ پول میں روشنی رہتی ہے اور جب نارتھ پول پر اندھیرا ہوتا ہے تو ساوتھ پول پر دن رہتا ہے۔ اور یہ عمل 6 ماہ کا ہوتا ہے۔

امید کرتا ہوں تحریر اور تصویر کی مدد سے سب بھائی سمجھ چکے ہیں گے کہ کیسے سیزنز میں تبدیلی آتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Subscribe Us