Urdu Tech Loop

Created By Muhammad Hammad

مردوں کی صحت: پروسٹیٹ انارلجمنٹ کی علامات، وجوہات، اور علاج Prostate Enlargement

 



مردوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ایک مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور اسے کہتے ہیں "پروسٹیٹ انارلجمنٹ"
یہ کیوں ہوتا ہے جب آپکا پروسٹیٹ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے۔ اس کے اندر موجود گلانڈ جو کے عمومی طور پر ایک آخروٹ کے سائز کا ہوتا ہے ہمارے بلڈر کے نیچے موجود ہوتا ہے اس ٹیوب کے آس پاس جس کی مدد سے ہم چھوٹا پیشاب کرتے ہیں۔
تقریباً آدھے سے زیادہ مرد جن کی عمر 50 سے 80 کے درمیان ہوتی ہے ان کے اس کے بڑھنے کی وجہ سے تکلیف پہنچتی ہے۔
اس کی علامات کیا ہیں؟
جب آپکا پروسٹیٹ بڑھا ہوا ہو تو آپکو چھوٹا پیشاب کرنے میں تکلیف پہنچتی ہے یا آپکو یہ کافی زور لگا کے کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے پیشاب کی دھار کمزور ہوتی ہے یعنی یہ ٹوٹ ٹوٹ کر آتا ہے۔ اس کی ایک اور بڑھی وجہ آپکو رات کو کہیں بار آٹھ کر ٹائلٹ جانا پڑتا ہے اور جب آپ آپنے بلڈر کو خالی کرتے ہیں تو وہ ٹھیک طرح سے خالی نہیں ہوتا۔
اس کے ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
ابھی تک اس حوالے سے کوئی خاص مخصوص وجہ ہمیں نہیں پتہ لیکن اس کی دو اہم رسک فیکٹرز ہیں ایک آپکی عمر اور دوسرا ہارمونز کا لیول سپیشلی ٹیسٹاسٹیرون یا ایسٹروجن کا بیلنس جب یہ خراب ہو۔ اس کے علاوہ ایک اور سٹڈی میں یہ آیا ہے کے موٹاپا یا وہ لوگ جنہیں شوگر ہے وہ بھی اس کے زیادہ تیزی سے بڑھنے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اس کا کیسے ٹیسٹ کرا کے معلوم کیا جا سکتا ہے؟
تو اس کے لئیے کافی سارے ٹیسٹ ہیں جو آپکا ڈاکٹر آپ کے لئیے تجویز کر سکتا ہے جیسے پیشاب کا ٹیسٹ یا بلڈ ٹیسٹ جس میں ڈاکٹر آپ کے خون میں اینٹیجن پروٹین کا لیول وغیرہ چیک کرتے ہیں اگر اس کا وقت پر علاج نا کروایا جائے تو یہ پروسٹیٹ کینسر میں بھی بدل سکتا ہے۔
اس کا علاج بھی اب ممکن ہے بہت سے یورولوجسٹ آپکو لیزر ٹریٹمنٹ کا علاج بھی تجویز کرتے ہیں جس میں لیزر کی مدد سے اس بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کو ختم کیا جا سکتا ہے اور اسی دن آپ گھر بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے اور بھی علاج ہیں جسے آپ کا ڈاکٹر آپکے لئیے بہتر تجویز کرے گا۔ اگر آپکو ایسا کوئی مسئلہ ہے تو آپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کا وقت پر ٹیسٹ کروائیں۔۔


Post a Comment

0 Comments

Latest Posts

Subscribe Us