Happy birthday Francis Crick
فرانسس ہیری کرک 8 جون 1916ء کو انگلینڈ کے شہر نارتھمپٹن میں پیدا ہوئے. نارتھمپٹن گرامر سکول اور مل ہل سکول لندن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرک نے 1937ء میں یونیورسٹی کالج لندن سے بی ایس سی فزکس کیا. پروفیسر Andrade کی زیر نگرانی کرک پی ایچ ڈی کی ریسرچ میں مگن تھے جب 1939ء میں انہیں جنگ کی وجہ سے اسے ترک کر کے برطانوی ایڈمرلٹی کے لیے بطور سائنسدان کام کرنا پڑا. یہاں ان کا کام magnetic and acoustic mines سے متعلق تھا. 1947ء میں فرانسس کرک نے اس پیشے کو خیرباد کہا اور بائیو لوجی کی طرف متوجہ ہوگئے.
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کرک ایک ماہر طبیعیات تھے وہ بائیو لوجی یا ارگینک کیمسٹری سے ناآشنا تھے. مگر ایک سوال جو ان کو ہمیشہ کھٹکتا تھا کہ جینیاتی مواد کیسے کسی بھی جاندار میں رہتا ہے یا آگے نسل میں منتقل ہوتا ہے؟" نے ان کو بائیو لوجی کی طرف مائل کیا. 1947ء میں کرک نے بائیو لوجی میں دلچسپی لینا شروع کی. 1951ء میں ان کی ملاقات ایک تیس سالہ نوجوان بائیو لوجسٹ جیمز واٹسن سے ہوئی. چونکہ واٹسن ایک بائیو لوجسٹ تھا تو کرک کو اس سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ملا. دونوں نے ڈی این اے کی ساخت پر کام کا آغاز کیا. کرک چونکہ فزیسٹ تھا تو انہیں X-ray diffraction میتھڈ کے حوالے سے اچھی خاصی معاونت حاصل ہوئی. Rosalind Franklin اور Maurice Wilkins کے X-ray crystallography کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے انہوں نے ڈی این اے ڈبل ہیلکس ماڈل پیش کیا. یہاں ایک بات یہ بھی ہے کہ کرک اور واٹسن پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے Rosalind Franklin کے کام کو چوری کیا. جو کہ سراسر غلط ہے. Rosalind Franklin نے X-ray crystallography کو زیر استعمال لاتے ہوئے ڈی این اے کی تصاویر حاصل کیں اور ڈی این اے کی اے اور بی فارم میں فرق کو واضح کیا. بنیادی طور فرینکلن ڈی این اے کی اے فارم پر کام کررہی تھی اور وہ بنیادی طور پر ڈی این اے کی ہیلکس ماڈل کے خلاف تھیں. کرک اور واٹسن نے فرینکلن کی حاصل کردہ تصاویر سے ڈیٹا حاصل کیا جس نے ان کو ڈی این اے ڈبل ہیلکس ماڈل میں معاونت ملی. کرک اور واٹسن نے بعدازاں وائرسز کی ساخت کے متعلق جنرل تھیوری پیش کی.
فرانسس کرک نے 1958ء میں Central Dogma کا کنسپٹ پیش کیا. کرک نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے بائیو لوجی میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں. 1962ء میں انہیں ڈی این اے کے ڈبل ہیلکس ماڈل کی دریافت کی بنا پر واٹسن کے ساتھ میڈیسن میں نوبل انعام سے نوازا گیا. 1975ء میں کرک کو سنٹرل ڈوگما اور جینٹک کوڈز میں پیش رفت کی وجہ سے Copley Medal سے نوازا گیا.
0 Comments