Urdu Tech Loop

Created By Muhammad Hammad

بلیک ہول کیا ہوتا ہے What is black hole

 

بلیک ہول کیا ہوتا ہے؟

بلیک ہول خلا میں ایک ایسا علاقہ ہوتا ہے جہاں مادہ لامحدود حد تک کثیف ہو جاتا ہے۔
یہاں کششِ ثقل اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کوئی بھی چیز یہاں تک کہ روشنی بھی یہاں سے فرار نہیں ہو سکتی۔
بلیک ہولز کچھ انتہائی بڑے ستاروں کی زندگی کے دھماکہ خیز اختتام سے وجود میں آتے ہیں۔
کچھ بلیک ہولز ہمارے سورج سے اربوں گنا بڑے ہو سکتے ہیں۔
سائنسدان وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ کہکشاؤں کے مرکز میں پائے جانے والے یہ بلیک ہولز کیسے بنے
مگر یہ واضح ہے کہ یہ کہکشاں کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور متحرک رکھتے ہیں، اور ان کی ارتقا پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
Presentational grey line
زمین سے 26 ہزار نوری سال فاصلے پر واقع یہ بلیک ہول اپنی دوری کے باعث آسمان پر شاید کسی سوئی کی نوک سے بھی چھوٹا نظر آئے، اس لیے ایسے ہدف کی تصویر کشی کے لیے سائنسدانوں کو عام ٹیلی سکوپ سے کہیں زیادہ باریک ریزولوشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ نیٹ ورک نے اس کے لیے ویری لونگ بیس لائن انٹرفیرومیٹری (وی ایل بی آئی) نامی تکنیک کا استعمال کیا۔

اس میں کوئی ایک ٹیلی سکوپ نہیں استعمال کی گئی بلکہ ایک دوسرے سے بڑے فاصلوں پر موجود آٹھ ریڈیو اینٹیناز کو آپس میں منسلک کیا گیا تاکہ زمین کے سائز جتنی بڑی ایک ٹیلی سکوپ جیسے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Post a Comment

0 Comments

Latest Posts

Subscribe Us