Urdu Tech Loop

Created By Muhammad Hammad

" اے آئی کلون " کسی بھی انسان کا ڈیجیٹل ورژن "AI Clone" - The Digital Version of Any Human

 

" اے آئی کلون " کسی بھی انسان کا ڈیجیٹل ورژن

موجودہ دور میں اے آئی کلون کے نام سے ایک انتہائی دلچسپ ٹیکنالوجی تقریباً پوری طرح متعارف کی جاچکی ہے۔ اس میں آپ اپنی یا کسی بھی شخص بشمول سیلیبرٹیز کا اواتار بناسکتے ہیں جو ویڈیو میں آپ یا اس شخص کی ہی آواز اور انداز میں بات کرے گا بس آپ نے سرور کو صرف وہ الفاظ ٹیکسٹ کی شکل میں پروائڈ کرنے ہوتے ہیں جو آپ نے اواتار سے بلوانے ہوں۔ کونٹینٹ کری ایشن کے شعبے میں بلاشبہ یہ کسی بہت بڑے انقلاب سے کم نہیں ہے۔ اے آئی کلون کے وہ فوائد جو آپ کے وہم و گماں میں بھی نہیں ہوں گے* :
🔸 آپ اگر صحافی ہیں تو روز کیمرے کے سامنے آنے ؛ اس لحاظ سے میک اپ اور لباس کی تیاری اور ایک سٹویڈیو جیسا ماحول ہونے اور ویڈیو کے بیچ میں سے غلطیوں کو ٹرِم کرنے کی ضرورت آپ کو نہیں رہے گی۔ بس اپنا کلون تیار کریں۔ اس سے بلوایا کریں جو بولنا ہو۔
🔸 آپ اگر اشتہار یا ویڈیو میسیج یا برتھ ڈے وش کرنے کا ویڈیو میسیج وغیرہ کے لیے کسی سیلبرٹی کو اپروچ نہیں کرسکتے ؛ اس کو ایفورڈ نہیں کرسکتے تو آپ یہ کام فری میں اس کے کلون سے کراسکتے ہیں۔ اور ان سے کسی بھی زبان میں کچھ بھی بلواسکتے ہیں۔
🔸 اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے کلون تیار کرکے ان سے باتیں کرواکر ان کر حیران کرسکتے ہیں۔
🔸 آپ اپنے فوت شدہ رشتہ داروں کا کلون تیار کرکے اس سے نئی باتیں کرواکر ان کے بچھڑنے کے غم کو کم کرسکتے ہیں اور انہیں اپنے پاس محسوس کرسکتے ہیں۔ امریکہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون جو قریب المرگ تھی کا مکمل ڈیجیٹل کلون تیار کیا گیا تھا جس نے فیونرل سرمنی میں شرکت کرنے والوں سے باقاعدہ خطاب کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح ایک اور شخص نے اپنی دادی سے جو کہ دل کے عارضے میں مبتلا ایک عمر رسیدہ خاتون تھیں ؛ اپنے والد صاحب کی موت چھپانی تھی ؛ اس لیے اس نے اپنے والد صاحب کا ڈیجیٹل کلون تیار کرکے ویڈیو کال پر اپنی دادی کی اس سے بات کروائی۔ ایک اور ماں کی عرصہ پہلے بچی فوت ہوگئی تھی تو ایک اے آئی کمپنی نے اس کا ڈیجیٹل کلون بناکر تھری ڈی وی آر گلاسز کن ذریعے باقاعدہ اس کی اپنی ماں سے ملاقات کرائی۔
🔸 کوئی گونگا ہو ؛ یا چھوٹا بچہ ہو اور ابھی وہ ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں سکتا ؛ تو صرف وہ اگر منہ سے آواز نکال سکتا ہو تو اس کا کلون بناکر اس سے اسی کی آواز میں بات کراسکتے ہیں۔ خود کو بولتا دیکھ کر ایک گونگا شخص خود بھی خوشی محسوس کرے گا۔ اسی طرح وہ اس قابل بھی ہوجائے گا کہ باوجود گونگا ہونے کے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یعنی فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ پر اپنے پیج یا چینل کے لیے ویڈیو کونٹینٹ بناسکے گا۔
🔸 آپ کو انگلش یا کوئی بھی مخصوص زبان نہیں آتی یا آپ کے بیٹے کو نہیں آتی چھوٹی عمر کی وجہ سے اور آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو یا اسے فر فر انگلش یا کوئی بھی مخصوص زبان فرفر بولتا دیکھ کر حیران ہوجائیں تو یہ کام آپ کلون سے کرسکیں گے۔
🔸اگر آپ ایک مقامی سیاسی لیڈر ہیں اور اپنے پارٹی لیڈر اور قائد سے اپنے کسی الیکشن کیمپین میں اپنے حق میں کچھ بلوانا چاہتے ہیں اور آپ کا قائد کے ساتھ ملاقات ممکن نہ ہو تو آپ اس کا کلون بناکر اس سے بلواسکتے ہیں جیسا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک جلسہ سے اپنے کلون کے ذریعے خطاب کیا۔
🔸 دیگر اکثر اے آئی آوازوں کو اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا روبوٹک ڈٹیکٹ کرلیتے ہیں یا اگر واقعی وہ کسی شخصیت کی کلون وائس ہو تو وہ اتنی استعمال ہوئی ہوتی ہے کہ اس پر ریوزڈ کا آبجکشن لگ جاتا ہے لیکن اگر آپ کی اپنی ہی آواز کلون ہو تو یہ مسلہ ختم ہوجاتا ہے۔ اپنی آواز کو کلون کرکے آپ ٹیکسٹ ٹو سپیچ سروس کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
🔸 اکثر پلیٹ فارمز آپ کو وائس کلوننگ کی سہولت تو دیتے ہیں لیکن صرف انگلش میں کلون کیا جاسکتا ہے۔ ہم آپ کو کورس میں ایک ایسا ظریقہ بتائیں گے کہ آپ نہ صرف اردو میں کرسکیں گے بلکہ کسی ایسی زبان میں بھی کرسکیں گے جو سرے سے انٹرنیٹ پر ٹیکسٹ ٹو سپیچ انجنز میں موجود ہی نہ ہو۔ میں پاکستانی پشاوری سٹائل پشتو کی ویڈیوز بناچکا ہوں حالانکہ یہ والی پشتو ٹیکسٹ ٹو سپیچ سرورز پر دستیاب ہی نہیں۔ جو دستیاب ہے وہ افغانی طرز کی پشتو ہے۔ اس لیے نہ صرف اردو میں بلکہ آپ اپنی مقامی زبان میں بھی ٹیکسٹ ٹو سپیچ والا کام کرسکتے ہیں۔
🔸بعض لوگ کہتے ہیں کہ اے آئی انجن کو اگر آپ سپیچ کے لیے ٹیکسٹ پروائڈ کرلیتے ہیں تو وہ اس کو روانی کے ساتھ بس بولتا رہتا ہے ؛ درمیان میں مناسب بریک وغیرہ نہیں لیتا جس سے بات انسانی ڈھنگ کی لگے ؛ اسی طرح کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جو لکھائی ہم اے آئی انجن کو پروائڈ کردیتے ہیں خاص کر اگر وہ اردو یا انگلش کے علاوہ دیگر نسبتاً کم معروف زبان کی لکھائی ہو تو اس میں بعض الفاظ کی ادائیگی اے آئی انجن ٹھیک نہیں کرتا اور معمول سے ہٹ کر کرتا ہے۔ مثلاً اِنسان کو کبھی اُنسان بھی بول سکتا ہے وغیرہ تو اس کا بھی ایک زبردست اور خودکار حل موجود ہے۔
🔸کسی پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پر اگر آپ اپنے الفاظ یا اپنی کوئی ریکارڈ شدہ آواز Dub کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ویڈیو میں بولنے والے شخص کے ہونٹ آپ کے Dub کیے گئے الفاظ کے مطابق ہلے تو یہ بھی آپ کرسکتے ہیں۔
🔸آپ کے آباؤ اجداد میں سے کسی کی تصویر صرف آپ کے پاس موجود ہو تو اس کی بھی آپ ویڈیو بنواسکتے ہیں اور ان کو بطور ایک جیتا جاگتا انسان اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں جس میں وہ بول رہے ہوں گے البتہ ان کی آواز ظاہر ہے ان کی اپنی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر کسی کا ایک وٹس ایپ وائس میسیج بھی آپ کے پاس ہو اور بس ایک عدد تصویر ہو تو اس کی بھی آپ بولتا ہوا ایسا ڈیجیٹل کلون تیار کرسکتے ہیں جو اسی کی آواز میں بولا کرے گا۔
🔸 بہت بہتر یہ ہے کہ جس کا آپ کلون بنانا چاہتے ہیں اس کی کم سے کم ایک 10 سیکنڈ والی ویڈیو آپ کے پاس ہو جس میں اس کا چہرہ واضح اور تھوڑا بہت فرنٹ سے ہو اور وہ بول رہا ہو اور سراؤنڈنگ میں شور بھی قدرے کم ہو۔
اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں یہ سب سیکھنے میں تو مجھے انباکس کرسکتے ہیں۔ مکمل تفصیل کا احاطہ اس ایک پوسٹ میں ممکن نہیں ہوگا۔ میں ایک کونٹینٹ کری ایٹر ہوں اور اس حوالے سے اپنے فری اور پیڈ سروسز آفر کرتا ہوں۔ میں الحمداللہ مریم نواز ؛ عمران خان ؛ ڈاکٹر سویرا پرکاش ؛ موٹو پتلو ؛ شاہد انور اور اسفندیار ولی خان کے کلون بناچکا ہوں۔ آپ میرے وال پر دیکھ سکتے ہیں۔ یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے۔
لیکن خبردار ! غیر قانونی کام میں کسی کے ساتھ معاونت نہیں کی جائے گی۔
🔸 اس تحریر کا ایک مقصد اس حوالے سے ایک پبلک اوئیرنس بھی کری ایٹ کرنا ہے کہ آپ کو کسی کی کوئی ویڈیو ملے جس میں وہ کچھ نازیبا بولا ہو یا ایسی کسی کی آواز میں آپ کو وائس کال آئے یا ویڈیو کال آئے تو یہ بالکل ممکن ہے کہ وہ اریجنل شخص نہ ہو بلکہ اس کا ڈیجیٹل کلون ہو۔ آپ دیکھ چکے ہوں گے ایسی بہت سی ایڈز بھی سوشل میڈیا پر چلا کرتی ہیں جس میں کسی نیوز پرسن یا کسی سیلیبرٹی سے کسی گیم یا سکیم کے حق میں کچھ بلوایا گیا ہو۔ امریکا میں جوبائڈن کی آواز میں ایک ریاست میں لوگوں کو کال کی گئی تھی کہ وہ وہاں انتخابات میں حصہ نہ لے۔ ایسا کرنے والے کو بہرحال گرفتار کیا گیا تاہم لوگ خوب دھوکہ ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments

Latest Posts

Subscribe Us