الیوولر ہڈی(Alveolar bone) جبڑے کی ایک مخصوص ہڈی ہے جو آپ کے دانتوں کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہےاور سہارا دیتی ہے۔یہ الیوور ہڈی ایک ساکٹ سا بناتا ہے جہاں آپ کے دانت اس میں جڑے ہوتے ہیں اور دانتوں کو Stable رکھتے ہیں۔
اگرچہ یہ ہڈی زندگی بھر قدرتی طور پر باربار تشکیل دینے کے عمل سے گزرتا ہے،اس لئے اس دوران کئی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے جس کی وجہ سےاس ہڈی کو نقصان پہنچ سکتی ہے۔
ان انفیکشن کی وضاحت کچھ یوں ہے:
1:پیریوڈونٹائٹس(Periodontitis): سب سے زیادہ عام بیماری ہے جس میں دانتوں کی سطح پر بیکٹیریا اور خوراک کی باقیات کی باریک تہہ بنتی ہے جو دائمی سوزش کی باعث بن کے دانتوں کو کمزور کرکے،ان کو گرا سکتی ہیں اور آسانی سے پھر یہ انفیکشن Alveolar bone کو منتقل ہوجاتی ہے۔
2:پیریاپیکل(Periapical ): اس بیماری میں دانتوں کے جڑوں کی نوک پر انفیکشن ہوتی ہے جو ارد گرد کی ہڈی یعنی alveolar Bone کو بھاری نقصان پہنچاتا ہے۔
3:آسٹیوپوروسس(Osteoporosis):یہ ہڈی کی ایک قسم کی بیماری ہے جو کیلشیم اور دیگر عناصر کی کمی کی وجہ سے ہڈی انتہائی کمزور اور باریک ہوکے آسانی سے ٹوٹ جاتی ہے جس سے جبڑے کے ہڈی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
4: فائبرز ڈسپلاسیا(Fibrous dysplasia): ایک ایسی بیماری جو ہڈیوں کی غیر معمولی نشوونما،بڑھوتری اور مضبوط ہڈی کی بجائے کمزور اور ریشےدار ٹیشوز پیدا ہوتے ہیں۔
دیگر نظامی حالات: ذیابیطس، وٹامن ڈی کی کمی، اور خون کے کچھ امراض بالواسطہ طور پر الیوولر ہڈی کی Health کو متاثر کرتے ہیں۔
0 Comments