کیا پانی ہمارے سولر سسٹم سے بھی پرانا ہے؟
جی ہاں! آج سے تقریبا 4.6 ارب سال قبل سورج پیدا ہوا ، سورج کی پیدائش کو ابھی 1 ارب سال ہی گزرا تھا کہ گریویٹیشنل فورس کی وجہ سے جاری اتل پھتل کے دوران سورج سے کچھ ماس الگ ہو گیا جس سے ہمارا سولر سسٹم وجود میں آیا۔ یعنی ہمارا نظام شمسی تقریبا 4.5 ارب سال پرانا ہے۔
اس نظام شمسی میں ایک سیارہ زمین بھی پیدا ہوا جو کہ کسی جہنم سے کم نا تھا سورج ہی کی طرح گرم آگ اگلتا ہوا یہ سیارہ جیسے جیسے سورج سے دور ہوتا گیا تو ٹھنڈا بھی ہوتا گیا لیکن اس پر پانی موجود نہیں تھا اور زندگی کی ابتداء کے لئے پانی کا ہونا بہت ضروری تھا تو سوال یہ پیدا ہوا کہ پانی آیا کہاں سے؟؟؟
ہمیں معلوم ہے کہ خلاء میں بہت بڑے اور چھوٹے اسٹرائیڈز گھومتے پھرتے رہتے ہیں، کچھ کسی مدار میں تو کچھ آزادانہ طور پر ہی، یہ اسٹرائیڈز مٹی, برف وغیرہ کے بنے ہوتے ہیں۔ایسے ہی اسٹرائیڈ کی بارش ہوئی زمین پر یعنی بڑی تعداد میں یہ اسٹرائیڈز زمین سے ٹکرائے جس سے ان میں موجود برف پگھلی اور یہ پانی کی شکل اختیار کر گئی، آج جو یہ پانی زمین پر موجود ہے یہ اسی اسٹرائیڈ کی بارش کا نتیجہ ہے
لہذا اللہ نے زمین پر زندگی کا سامان پیدا کر دیا اور اپنی قدرت سے فطرت کے قانون کے عین مطابق ہر طرح کی زندگی پیداکی۔ پانی نا ہوتا تو کوئی زندگی نا ہوتی، پانی نا ہو گا تو کوئی زندگی نا ہو گی۔ لہذا پانی کی قدر کیجئے، اسے ضائع مت کیجئے اس نعمت کو محفوظ کیجیئے تا کہ آئیندہ نسل با آسانی زندگی گزار سکے۔
0 Comments