Urdu Tech Loop

Created By Muhammad Hammad

حمل ضائع ہونا: اسباب اور احتیاطی تدابیر Miss carriage

 

حمل ضائع ہونا ...... (Miss carriage)

عورت کے بیضہ انس اور مرد کے تولیدی کرم کے ملاپ سے عورت کے رحم میں ایک نطفہ ٹھہرتا ہے جس کو ایمبریو یا جنین بھی کہتے ہیں جو بعد میں نشوونما پا کر پیٹ میں بچے یا حمیل کی صورت اختیار کر لیتا یے مگر اب ایسا نہیں۔ اس وقت کثرت سے جنین بچہ بننے یا حامل روح ہونے سے قبل ہی عورت کے رحم سے پانی یا خون کے چلنے کے ساتھ ہی رحم سے باہر خارج ہو جاتا ہے۔
اسباب کافی ہیں جن پہ ایک زعیم کتاب لکھنے کی ضرورت پڑے گی جس کیلیے یہاں سہولت نہیں اگر مزید جستجو باقی ہو تو تھوڑی محنت کریں اور قابلہ ، گائنی یا امراض نسواں کی کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کریں۔ آج فی الحال دواہم اسباب پہ روشنی ڈالتے ہیں تاکہ پریشان حال خواتین و مرد اس خرابی کو سمجھ سکیں۔ اور گھریلو زندگی متاثر نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔حکیم محمد رمضان خان
درج زیل دونوں صورتوں میں جنین یا لوتھڑا رحم میں پکڑ نہیں کرتا یا رحم میں پیوست ہوکے اپنی خوراک نہیں لے پاتا۔
رحم سے رطوبت کا ترشح یا خارج ہونا
رحم میں سےخون کا رسنا یا خارج ہونا
دونوں اسباب کی وضاحت ملاحظہ فرمائیے
1- رحم سے رطوبت اگر ترشح ہو یا زیادہ مقدار میں خارج ہو تو رحم میں پھسلن یا پھولاہٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے embryo رحم میں جگہ نہیں بنا پاتا۔ اور حمل ضائع ہو جاتا ہے ایسی حالت میں عورت خاص خوفزدہ یا فکر مند نہیں ہوتی۔
2- رحم سے خون کا رسنا ایسی miscarriage کی مریضہ پہلے ہی خشکی یا کثرت حیض کی مریض ہوتی ہے۔ حمل کیونکہ سرد خشک مزاج یا حالات میں ٹھہرتا ہے تو خشکی کی مریضہ کو عارضی حمل ہوتا ہے مگر جلد ہی خشکی گرمی کی حالت یا مزاج میں تبدیل ہو جاتا ہے عورت کافی خوفزدہ اور نطفہ ہمراہ خون خارج ہو جاتا ہے۔

درج بالا دو اسباب کی وضاحت کی گئی ہے ایسے مریضہ کا حمل سے قبل اور تقریباً 3 ماہ تک دوا و غذا کی سخت ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے حالات و مزاج سے عورت نکل کےحاملہ کے پہلے 3 ماہ والے مزاج میں قائم ہو جائے۔

Post a Comment

0 Comments

Latest Posts

Subscribe Us