Urdu Tech Loop

Created By Muhammad Hammad

لیتھیم کیا ہے What is lithium

 لیتھیم کیا ہے ؟ کہاں کہاں اس کا استعمال ہوتا ہے اور اس کا مستقبل کیا ہے ؟

لیتھیم دھات کی ایک قسم ہے۔یہ تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی ماحولیاتی صورت حال اور کثیر المقاصد صنعتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنا مقام بنانے میں کامیاب نظر آ رہی ہے۔
سب سے کم وزن دھات اور تیل کے مقابلے میں ماحول دوست توانائی کے طور پر جانی جانے کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر اسے مستقبل کا ’’تیل ‘‘کہاجا رہا ہےاور اب یہ بھی کوئی ڈھکا چھپا راز نہیں رہا کہ عالمی طور پر فضائی آلودگی سے پریشان دنیا تیل کے استعمال کو ختم کرنے کے درپے ہے۔
دنیا میں بڑھتی فضائی آلودگی سے تنگ ہر ملک ماحول دوست انرجی کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔
ماہرین کے مطابق لیتھیم ہی گرین اکانومی انرجی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جہاں پوری دنیا میں تیل سے چلتی گاڑیوں کو فضائی آلودگی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے وہیں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا رجحان تیزی سے رواج پاتا جا رہا ہے۔ جو بیٹری سے چلتی ہیں اورلیتھیم ہی ان بیٹریوں کو متحرک کرنے کا مرکزی عنصر ہے کیونکہ لیتھیم بیٹریاں قابل تجدید ہوتی ہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ موبائل فون ، لیپ ٹاپ ,،ڈرون ،کیمرے اور ہوائی جہاز بھی انہی بیٹریوں کے بل بوتے چلتے نظر آتے ہیں۔لیتھیم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے فرض کریں اگرلیتھیم پوری دنیا میں ناپید ہو جائے تو ہمارے کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون یک دم ساکت ہو جائیں گے۔
ایک اندازے کے مطابق لیتھیم کا 65 فیصد استعمال ان قابل تجدید بیٹریوں میں 18 فیصد سرامکس اور گلاس انڈسٹری 3 فیصد پولیمر انڈسٹری جبکہ 14 فیصد استعمال گریس اور دیگر متفرق صنعتوں میں ہو رہا ہے۔
تحریر:مُحترم انجم عنایت۔
2023 میں دنیا کے سب سے بڑے لیتھیم پیدا کرنے والے ملک
آسٹریلیا، دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر، سخت چٹان کی کانوں، خاص طور پر معدنی اسپوڈومین سے براہ راست لیتھیم نکالتا ہے۔
2013 میں، آسٹریلیا نے 13,000 میٹرک ٹن لیتھیم پیدا کیا،
جبکہ 2023 میں یہ 86,000 میٹرک ٹن تھا۔
چلی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے اس نے 2023 میں 44,000 میٹرک ٹن ہوگئی۔
آسٹریلیا کے برعکس، نمکین پانی سے لیتھیم نکالتا ہے۔
چین، جو نمکین پانی سے لتیم بھی تیار کرتا ہے، اس نے یہ مقدار بڑھا کر گزشتہ سال 33,000 کر لی ہے
کلین انرجی انڈسٹری کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تمام سرکردہ پروڈیوسرز کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ، خاص طور پر الیکٹرک وہیکل (EV) بیٹریوں کے لیے، لیتھیم مارکیٹ کی بڑی اہمیت ہے

Post a Comment

0 Comments

Latest Posts

Subscribe Us